Today's Islamic date: Loading Hijri date...
Loading date...
Hadith 4324

Sunan Abu Dawud

سنن أبي داود

Chapter 39: Battles (Kitab Al-Malahim) - كتاب الملاحم

Hadith 4324

حَدَّثَنَا هُدْبَةُ بْنُ خَالِدٍ، حَدَّثَنَا هَمَّامُ بْنُ يَحْيَى، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ آدَمَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم قَالَ ‏ "‏ لَيْسَ بَيْنِي وَبَيْنَهُ نَبِيٌّ - يَعْنِي عِيسَى - وَإِنَّهُ نَازِلٌ فَإِذَا رَأَيْتُمُوهُ فَاعْرِفُوهُ رَجُلٌ مَرْبُوعٌ إِلَى الْحُمْرَةِ وَالْبَيَاضِ بَيْنَ مُمَصَّرَتَيْنِ كَأَنَّ رَأْسَهُ يَقْطُرُ وَإِنْ لَمْ يُصِبْهُ بَلَلٌ فَيُقَاتِلُ النَّاسَ عَلَى الإِسْلاَمِ فَيَدُقُّ الصَّلِيبَ وَيَقْتُلُ الْخِنْزِيرَ وَيَضَعُ الْجِزْيَةَ وَيُهْلِكُ اللَّهُ فِي زَمَانِهِ الْمِلَلَ كُلَّهَا إِلاَّ الإِسْلاَمَ وَيُهْلِكُ الْمَسِيحَ الدَّجَّالَ فَيَمْكُثُ فِي الأَرْضِ أَرْبَعِينَ سَنَةً ثُمَّ يُتَوَفَّى فَيُصَلِّي عَلَيْهِ الْمُسْلِمُونَ ‏"‏ ‏.‏

Narrated Abu Hurayrah:

The Prophet (ﷺ) said: There is no prophet between me and him, that is, Jesus (ﷺ). He will descent (to the earth). When you see him, recognise him: a man of medium height, reddish fair, wearing two light yellow garments, looking as if drops were falling down from his head though it will not be wet. He will fight the people for the cause of Islam. He will break the cross, kill swine, and abolish jizyah. Allah will perish all religions except Islam. He will destroy the Antichrist and will live on the earth for forty years and then he will die. The Muslims will pray over him.

ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ

نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” میرے اور ان یعنی عیسیٰ کے درمیان کوئی نبی نہیں ، یقیناً وہ اتریں گے ، جب تم انہیں دیکھنا تو پہچان لینا ، وہ ایک درمیانی قد و قامت کے شخص ہوں گے ، ان کا رنگ سرخ و سفید ہو گا ، ہلکے زرد رنگ کے دو کپڑے پہنے ہوں گے ، ایسا لگے گا کہ ان کے سر سے پانی ٹپک رہا ہے گو وہ تر نہ ہوں گے ، تو وہ لوگوں سے اسلام کے لیے جہاد کریں گے ، صلیب توڑیں گے ، سور کو قتل کریں گے اور جزیہ معاف کر دیں گے ، اللہ تعالیٰ ان کے زمانہ میں سوائے اسلام کے سارے مذاہب کو ختم کر دے گا ، وہ مسیح دجال کو ہلاک کریں گے ، پھر اس کے بعد دنیا میں چالیس سال تک زندہ رہیں گے ، پھر ان کی وفات ہو گی تو مسلمان ان کی نماز جنازہ پڑھیں گے “ ۔

In-book reference : Book 39, Hadith 34
More from Sunan Abu Dawud
Ready to play
0:00 / 0:00